• news

یونیورسٹی آف انجینئرنگ کی سینٹ کا اجلاس‘ گورنر نے نئے قوانین‘ بجٹ کی منظوری دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سینٹ کا 38 واں اجلاس چانسلر یونیورسٹی و گورنر پنجاب انجینئرنگ محمد بلیغ الرحمان کی زیرصدارت ہوا ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے۔ سینٹ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ نئے قوانین کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سال 2022ء اور 2023ء کے یونیورسٹی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ سینٹ اجلاس میں طبعی وفات پانے والے ملازمین کی امداد کا قانون پاس کیا گیا جبکہ پروفیسرز کی کارکردگی کو داد تحسین دینے کیلئے قانون کی منظوری دی گئی۔ گورنر پنجاب نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کیلئے ڈی آر اے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یونیورسٹی کے مالی استحکام کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قبل ازیں وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور نے یونیورسٹی کے مالی استحکام کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قبل ازیں وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور نے یونیورسٹی کی گزشتہ تین سالوں کی پراگریس رپورٹ پیش کی۔ چانسلر‘ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔
انجینئرنگ یونیورسٹی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن