• news

عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں، نواز شریف کی نومبر میں واپسی: رانا تنویر 

شیخوپورہ؍ جوئیانوالہ؍ ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، مہنگائی سے نمٹنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کی واپسی نومبر میں ہو رہی ہے، وہ گزشتہ روز مریدکے میں خطاب اور سابق ایم پی اے ذوالقرنین کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مریدکے میں منڈا گروپ کے چودھری ریاض جٹ، ملک اقبال اصغر جٹ اور ہاؤسنگ کالونی کے چودھری ریاض ورک نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے رانا تنویر حسین کی قیادت پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ سینٹر حافظ عبدالکریم نے صوبائی اور ضلعی عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت اہل حدیث ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 118میں مسلم لیگی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کی حمایت کرے گی۔
رانا تنویر 

ای پیپر-دی نیشن