• news

کاہنہ: مہندی تقریب کیلئے آنے والی 2 ڈانسرز سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4 ملزموں پر مقدمہ 

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ مہندی کی تقریب میں آئی ڈانسرز کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کر دی گئی۔ پولیس نے ایک نامزد اور تین نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ گلویڑہ گائوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دو ڈانسرز خواتین شادی میں رقص اور موسیقی کی تقریب سے آ رہی تھیں۔ انہیں چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کر لیا گیا۔ ڈانسرز کے ساتھ آئے ان کے ساتھی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا جب وہ گلویڑہ گائوں کے قریب پہنچے تو راستے میں رزاق وٹو اپنے ساتھیوں کی مدد سے انہیں ایک حویلی میں لے گیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور دو خواتین ڈانسرز کو اپنے ساتھیوں سے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہمارے کیری ڈبہ سے 55 ہزار روپے نقدی، موبائل فون بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور خواتین کے ساتھی شوکت کی مدعیت میں رزاق وٹو اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سیالکوٹ میں دیور نے دھمکا کر بھابھی کو نشانہ بنایا۔ 
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن