پاکستان اور سعودیہ میں مشترکہ اقدار اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے،طاہر اشرفی
اسلام آباد (نا مہ نگار)نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی وچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ اقدار ، مذہبی اقدار ، تاریخی اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اقلیتوں کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں کی جس میں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سمیت ملکی اور بین الاقوامی معززین اور علما و مشائخ نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایمان کا تعلق ہے، کوئی اس تعلق کو کمزور نہیں کر سکتا، پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیئے جان و مال سمیت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے بطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو مذہبی آزادی کا حق ہے۔ بین المذاہب روابط وقت کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کی درمیان مضبوط بردارنہ رشتہ ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سیمینارمیں وفاقی وزیر مزہبی امور مفتی عبدالشکور،چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ،علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری،مولانا احمد لدھیانوی ،اقلیتی رہنما پادری بشپ آزاد مارشل نے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار کے اختتام پر چئیرمین پاکستان علما کانسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی عرب کے سفیر کو سوئنئیر بھی پیش کئے۔
طاہر اشرفی