• news

ڈاکٹر نواز شریف کو اجازت دیں گے تو وہ پاکستان آئیں گے: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کو جب ان کے ڈاکٹر اجازت دیں گے تو وہ پاکستان واپس آئیں گے، وہ بھی وطن واپس آنے کیلئے بے قرار ہیں، ہم سب دعا گو ہیں کہ نواز شریف جلد از جلد ہمارے درمیان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عدالت سے ویسے ہی سرخرو ہو کر گئی ہیں جس طرح عدالت نے مجھے سرخرو کیا۔ مجھے عدالت نے کسی نئے قانون کے تحت سرخرو نہیں پرانے قانون کے تحت سرخرو کیا۔ مریم نواز کو بھی عدالت نے نئے قانون کے تحت بری نہیں کیا بلکہ اس کیس کی ریفرنس کے میرٹ پر بری کیا۔ مریم نواز کے اس کیس کے ساتھ ہی نواز شریف کے مقدمے کا بھی تقریبا فیصلہ ہو گیا ہے۔ مریم نواز بے گناہ ہیں تو پھر نواز شریف کے گناہ گار ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہو سکتی۔ بنیاد ہی نہیں رہی تو نواز شریف کیسے گناہ گار ہوں گے۔ آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن جھوٹے مقدموں سے سرخرو ہو رہی ہے۔ نواز شریف کسی این آر او کے تحت نہیں آئیں، ان کے بنائے ہوئے جھوٹے مقدموں کے ایکسپوز اور کریش ہونے سے واپس آئیں گے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن