برطانیہ کی 2 ایرانی پولیس سربراہوں پر پابندیاں‘ کریک ڈائون‘ 185گرفتاریاں
لندن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) برطانیہ نے ایران کی پولیس اور اس کے دو سربراہان پر پابندی لگا دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم جیم کلیوری نے الزام لگایا پابندیاں ایران میں خواتین کے خلاف جارحانہ اور پرتشدد اقدامات کے سبب لگائیں۔ خواتین کے خلاف اقدامات پر ایرانی حکام کا محاسبہ کیا جائے گا۔ پابندیوں میں شامل ایرانی برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ برطانیہ میں ان کے اثاثے منجمد ہوں گے۔ ادھر ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ 23 روز میں 185 افراد پکڑے گئے۔ انسانی حقوق کے گروپ کے ترجمان نے بتایا ان میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔
پابندیاں/ گرفتاریاں