خیبر پی کے حکومت کی نااہلی سے سوات میں دہشت گرد قدم جما رہے ہیں: حمزہ شہباز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سوات میں سکول وین کو دہشتگرد حملے میں نشانہ بنانے پر حمزہ شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکول وین پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں سکیورٹی فورسز نے اس ناسور کو جڑ سے نکال پھینکا تھا۔ اب صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے سبب سوات میں دہشتگرد قدم جما رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مسائل کے بجائے عمران خان کے جلسوں کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری بہادر فورسز اس ناسور کو پنپنے سے پہلے ہی ختم کر دیں گی۔