پاکتان میں بیروزگاڑی بڑھے گی ، مہنگا ئی 19.9فیصد رہنے کا مکان ، نموکا ہدف حا صل نہیں ہو گا : آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بیروزگاری بڑھے گی۔ شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہو گا۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہو سکتی ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔ رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہ سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کو مہنگائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روس یوکرائن جنگ اور کرونا وبا عالمی معیشت کیلئے بھاری ثابت ہوئی، 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی جو 2022ء میں 3.2 اور 2023ء میں 2.7 فیصد رہ جائے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ عالمی معاشی شرح نمو 2001ء کے بعد کمزور ترین شرح نمو ہے۔ عالمی سطح پر مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔