اسحاق ڈار آئی ایم ایف‘ عالمی بنک حکام سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ ہو گئے جہاں وہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حکام سے معاشی امور پر بات چیت بھی کریں گے ،وزارت خزانہ کے سیکرٹری اور دوسرے حکام پہلے ہی واشنگٹن روانہ ہو چکے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ملک کے ادائیگی کے توازن کے حوالے سے اہم بات چیت ہو گی ،رواں مالی سال میں پاکسان کے ذمے 22.9ارب ڈالر کی ادائیگی ہے، اس میں سود اوراصل زر شامل ہیں۔جبکہ پاکستان سیلاب کے نقصانات کی وجہ سے فند پروگرام میں ایڈ جسٹمنٹ کا بھی خواہاں ہے ،24اکتوبر سے قرضہ پروگرام کے تحت ریویو بھی شروع ہونے والا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کو اپنی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ،جن کیلئے وہ اے ڈی بی ،عالمی بینک اور دوست ممالک سے مختلف طریقو ں کے زر یعے مدد کی بات چیت کر رہا ہے۔اس پس منظر مین وزیر خزانہ کو دورہ واشنگٹن بہت اہمیت کا حامل ہے ۔