تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے :وقاص مان
کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد وقاص مان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور ہواؤں کا رخ بتا رہا ہے کہ عمران خان آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے، کرپشن کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے گی جو نیب کے اختیارات کم کر کے آج مٹھائیاں بانٹتے پھر رہے ہیں وہ احتساب کے شکنجے میں آنے پر روتے پھریں گے، نا اہلوں نے معیشت تباہ کر دی ، صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں قوم کا خزانہ برباد کر کے پہلے بھی ڈالر نیچے لایا گیا تھا اور اب پھر وہی کھیل کھیلا جارہا ہے۔