• news

انتہا پسندی کے تدارک  کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی  ضرورت ہے:اے ڈی چوہدری

جھبراں(نامہ نگار)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور نبی کریم ؐو صحابہ کرام علیھم رضوان کی سیرت و کردار اور افکار کے ذریعے '' اسلامو فوبیا '' کی بیخ کنی یقینی بنائی جاسکتی ہے انتہا پسندی کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے مذاہب کے درمیان مکالمہ مثبت رویوں کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جس کیلئے دینی طبقات اور حکومت کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا ، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے محراب ومنبر کا کردار کلیدی اور اساسی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن