عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری ہے: عرفان یونس ورک
کامونکی(نمائندہ خصوصی)کرپٹ عناصر قوم کی قیادت کے اہل نہیں ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری ہے جو کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں وزیر اعظم بننے کے بعد ایسے اقدامات کئے جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہوئے،پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر آزاد اور خود مختار خاجہ پالیسی کی جانب پیشرفت کی جس کی وجہ سے ساری دنیا میں پاکستان کوبے پناہ عزت ملی ،انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور اربوں روپے لوٹنے والوں کو معاف کردیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے عمران خان کے نام سے ہی حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، انتقامی کاررائیوں میں امپورٹڈ حکمرانوں نے آمریت دور کی یاد تازہ کر دی ۔