نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرکے سرخرو ہوسکتے ہیں:عنایت اﷲ
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ضلع کے سینئر ترین ماہر تعلیم میاں عنایت اﷲنے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ اساتذہ بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ سیرت طیبہ پر عمل کرکے زندگیوںمیں نکھار لاسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں عشرہ رحمت للعالمین ؐ کے سلسلہ میںتقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ پروفیسر محمد اکرم چشتی نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی آمد سے دنیا سے تاریکی اورجہالت کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے چھٹ گئے اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر محمد آصف بھٹی، قاری محمد یوسف، نصیر احمد بٹ، نصیر الدین، آصف کریمی ، منور بھٹی ، ممتا زقریشی ،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔