• news

فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ نے مشاورت سے دالوں، بیسن کی قیمت میں 60 روپے تک کمی کردی 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اورصارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے دالوں اور بیسن کی قیمت میں 60 روپے تک کمی کردی جبکہ دیگرمختلف اشیائے ضروریہ کی تھوک و پرچون کی الگ الگ قیمتیں بھی نئے سرے سے مقرر کی گئیں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس قائمقام ڈپٹی کمشنر مدثر احمد شاہ کی ہدایت پر منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھاؤ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طورپر عام مارکیٹوں کیلئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن