• news

 رائیونڈ:سرکاری ادارے لیسکو کے 8کروڑ روپے کے نادہندہ 

رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)رائے ونڈ کے سرکاری ادارے لیسکو کے 8کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔ 151 کنکشن کے ذمہ 8کروڑروپے کی ادائیگی سستی روی کا شکار۔ لیسکو رائے ونڈ ڈویژن میں چلنے والے سرکاری بجلی کے کنکشن 8کروڑ روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان اداروں میں پولیس،میٹروپولیٹن کارپوریشن،اقبال ٹاؤن،پٹرولنگ ہائی وے پولیس،محکمہ زراعت،سفاری پارک،جنگلات،پی ایچ اے،ایل ڈی اے،ٹیپا سمیت تمام اہم ادارے شامل ہیں ذرائع کے مطابق لیسکو کا سب سے بڑا نادہندہ ادارہ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن نکلا ہے۔ اقبال ٹاؤن کے ذمہ ساڑھے 6 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ دوسرا بڑا ادارہ پی ایچ اے 5 کروڑ کا نادہندہ ہے۔
 اسی طرح ایل ڈے،واسا،ٹیپا بھی کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں۔رائے ونڈ پولیس سٹیشن 70لاکھ روپے،مانگا منڈی پولیس سٹیشن 8لاکھ روپے،پٹرولنگ ہائی وے پولیس جیا بگا چوکی 21لاکھ روپے،سول ہسپتال مانگا منڈی 7لاکھ روپے، لاہور سفاری پارک 25لاکھ روپے کا نادہندہ ہے جبکہ محکمہ زراعت،جنگلات،تعلیم سمیت متعدد اداروں کے ذمہ لاکھوں روپے واجبات کی ادائیگی التوا ء کا شکار چلی آرہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن