ایل ڈی اے کا اجلاس :ماسٹر پلان لاہور2050 ء منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)رواں ہفتے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس بلا کر لاہور ضلع کی حدود تک ماسٹر پلان 2050 منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایل ڈی اے حکام نے گورننگ باڈی کے اجلاس سے قبل پری اتھارٹی میٹنگ بھی کرلی ہے ۔ رواں ہفتے میں آج یا کل کو اجلاس بلایا جانا متوقع ہے ۔ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ سے بطور چیئرمین ایل ڈی اے منظوری لینا لازم ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نجی دورے پر لندن میں ہیں۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایجنڈا ماسٹر پلان ہے۔ ماسٹر پلان کے علاوہ دیگر 20 سے زائد ایجنڈے بھی پیش کئے جائیں گے، لاہور کے مجوزہ ماسٹر پلان میں لاہور اربن ایریا براؤن کرنا تجویز کیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے سنٹر سے بیدیاں نہر، مصطفی آباد، سندر انڈسٹریل اور راوی کے اندر تمام ایریا براؤن کرنا تجویز کیا گیا ہے۔