مرنا جینا پی ٹی آئی کےساتھ ،عمران قوم کی امیدوں کے محور ہیں: عمران شاہ
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پی پی 132 کے سینئر رہنماءسید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ میرا مرنا جینا پاکستان تحریک انصاف کےساتھ ہے۔ اپنے قائد عمران خان کے ویژن کو دیکھ کر پاکستان میں خوشحالی آنے کی کرن جاگی ہے۔ اس وقت پاکستان کی خوشحالی پی ٹی آئی کے اقتدار سے ہی ممکن ہے۔ تحریک انصاف کا اولین مقصد عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی ممکن بنانا اور کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ عمران خان قوم کی امیدوں اور خوابوں کے محور ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام پی ٹی آئی کے خود مختار پاکستان کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا دور ملکی خودمختاری خوشحالی اور شفافیت کا عملی دور تھا۔ موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔