• news

ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک، کارروائیاں مزید تیز کردیں 


لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد سموگ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات اور کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے محمود بوٹی کے علاقے سے شروع ہو کر شالیمار رنگ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں ملز کی چیکنگ کی۔ڈی سی لاہور محمد علی نے چناب سٹیل مل پر اچانک چھاپہ مارا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول اور دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔چناب سٹیل مل کے دو یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ربڑ اور ٹائر جلائے جا رہے تھے.اے ایم روڈ مومن پورہ میں واقع حسنین عطاری سٹیل مل کی سیل کو توڑ کر ڈی سیل کرنے کی اطلاع پر اچانک چھاپہ مارا گیا اور فیکٹری کو ڈی سیل کرنے پر مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ فیکٹری کو دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن