• news

شاہین آفریدی ورلڈ کپ وارم اپ میچز کیلئے دستیاب ہونگے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے۔ شاہین آفریدی 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف وارم اپ میچز م کیلئے دستیاب ہونگے۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہا ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام مشکل تھا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فخر زمان بھی لندن سے برسبین پہنچیں گے۔

جہاں وہ ٹیم ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ باو¿لنگ کوچ عمر رشید بھی دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن