• news

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ:سنٹرل پنجاب نے خیبر پی کے کو شکست دیدی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے راو¿نڈ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہو گیا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم 492 پر آﺅٹ ہوگئی۔ خیبرپی کے کے نیاز خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں خیبرپی کے کی ٹیم 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سنٹرل پنجاب کو اننگز اور 79 رنز سے فتح دلائی۔ اسرار اللہ نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے احمد صفی عبداللہ نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بلوچستان کی ٹیم 235 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ حضرت ولی نے106 رنز بنائے۔ناردرن کے لیگ سپنر عاقب لیاقت نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعدبلوچستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 164 رنز بنا لیے ہیں۔ناردرن نے پہلی اننگز میں 451 رنز رنز بنائے تھے۔ سندھ نے 9 وکٹوں پر 403 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ حسن محسن 59 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔سدرن پنجاب کی جانب سے محمد صداقت نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ 401 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب نے 8 وکٹوں پر 208 رنز بنا لیے ہیں۔ذیشان اشرف نے 57 رنز بنائے۔ محمد عمیر53 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے ۔سندھ کے سپنر عرش علی خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن