• news

 نیوزی لینڈ کے تمام کرکٹرز دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہونگے : ڈیوڈ وائٹ 


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں انڈین پریمیئر لیگ سے متصادم ہوگئیں۔دوسرے مرحلے کی تاریخیں متصادم ہونے سے کئی کیویز کرکٹرز دستیاب نہیں ہونگے۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے کی اجازت ہو گی، یہ کھلاڑیوں کی چوائس ہے کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوتے ہیں۔ فل سٹرینتھ نیوزی لینڈ ٹیم کے پہلے مرحلے میں پاکستان جانے کیلئے پر امید ہیں۔


، اب تک ہماری یہی انڈر سٹینڈنگ ہے کہ فل سٹرینتھ ٹیم ہو گی، میری اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کےساتھ بات کوئی نہیں ہوئی، میں کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کر رہا ہوں۔

 ، اب تک کی یہی صورتحال ہے۔انہوں نے مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد دورہ پاکستان کا 2 مرحلوں میں فیصلہ کیا، ہمارے4 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا وہ سب وینیوز اور ہوٹلز میں گئے۔ وفد نے پاکستانی اتھارٹیز کےساتھ کام کیا ، پاکستان کرکٹ اور ایمبیسی کےساتھ رابطے ہیں۔ دورے کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کےساتھ بھی رابطے میں ہیں، کرسمس کے فوری بعد یہ دورہ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن کےلئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن