ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچز‘سری لنکا نے زمبابو ے ‘نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں سری لنکانے زمبابوے اور نمیبیا نے آئرلینڈ کوشکست دیدی ۔ سری لنکا نے پانچ وکٹوںپر 188رنز بنائے ۔ زمبابوین ٹیم نے گیارہ باﺅلرز کا استعمال کیا ۔ زمبابوین ٹیم پانچ وکٹوں پر 155رنز بناسکی ۔ نمیبیا نے چار وکٹوں پر 138رنز بنائے ۔۔ آئرش ٹیم 127رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔