ایل ڈی اے شہر میں عمارتوں کی پارکنگ کی تفصیلات پیش کرے: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا مختص نہ کرنے کے خلاف کیس میں ایل ڈی اے کو شہر کی عمارتوں کی پارکنگ تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے منظور شدہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے متعلق بھی رپورٹ اور ایل ڈی اے کی جانب سے گذشتہ چار سالوں میں کئے گئے جرمانوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ لازمی بنانے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، نجی اور سرکاری عمارتوں میں پارکنگ ایریاز موجود نہیں، شہری سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔
تفصیلات طلب