پشاور میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی ‘ فائرنگ ‘ 2 افراد زخمی
پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق پشاور کے علاقے جمیل چوک میں سرکاری آٹے کی تقسیم میں بد نظمی کے باعث واقعہ پیش آیا۔ سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فریقین آٹے کا ٹرک اپنے علاقوں میں لے جانا چاہتے تھے جس پر ہاتھا پائی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرایا جائیگا۔
پشاور بد نظمی