• news

ریلوے کا 20 اکتوبر سے مزید 3ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

 لاہور(این این آئی)وزارت ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملت ایکسپریس لالہ موسی سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا۔تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزیات اور تفصیلات بھی مرتب کی گئیں۔
3ٹرینیں بحال

ای پیپر-دی نیشن