مردان : گھریلو تنازعہ پر باپ بیٹا بہہو 2کمسن پوتے پوتی جاں بحق
مردان (نامہ نگار) تھانہ چورہ کے علاقہ گجرات میں شقی القلب شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے،بہو،2کم سن پوتوں اور ایک پوتی کو قتل کرڈالا اور فرارہوگیا،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گھریلو تنازعہ پیش آیا ہے ذرائع کے مطابق 29سالہ فرحان ایف سی میں ملازم تھا اور ان دنوں چھٹی پر گھر آیا ہواتھا وقوعہ کے وقت اس کے والد مبینہ ملزم عثمان غنی کے ساتھ تکرارہوئی جس پر ملزم نے طیش میں آگیا اوراسلحہ آتشین سے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے فرحان اس کی 25 سالہ بیوی،2بیٹے بارہ سالہ افضل،سات سالہ روحیل اور چھ سالہ علینہ شامل ہے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو کی ٹیموں نے مقتولین کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی۔
5جاں بحق