ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے سواکوئی پیشگوئی نہیں ہو سکتی: اعتزاز احسن
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی، کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ساری بساط الٹی ہوجائیگی، عمران خان زمین پر ہوگا اور بھاگا ہوا مفرور مجرم نواز شریف تخت پر ہوگا، اسکی بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہوگی، وہ انہی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمارا منہ چڑا رہے ہونگے، پاکستان میں کوئی بھی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے، اگر کوئی سیاست شرافت کے مطابق کررہا ہے تو وہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری ہیں، وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں، وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دنیا بھر میں بھاگتا پھر رہا ہے، ہمارے وزراء تو نکل ہی نہیں پائے ہیں، رانا ثناء کہتا ہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو وہ کیا کرے گا؟۔ رانا ثناء اللہ آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کنٹینر کھڑے کررہے ہیں۔
اعتزاز احسن