• news

پنجاب بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری، آج پھر ہوگی 

لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل کی جانب سے وہاڑی کے معاملہ پر ہڑتال کی کال پر صوبے کی عدالتوں میں وکلاء گزشتہ روز بھی پیش نہ ہوئے، اس حوالے سے پنجاب بار کونسل کے عہدیداران وائس چیرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار، محمد فاروق کھوکھر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں دائرگی بندش کی پرزور مذمت کی گئی۔ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کے وکلاء کے خلاف درج غیر قانونی ایف آئی آر کو فوری خارج کیا جائے اور وکلاء پر دہشت گردی  ایکٹ سے پرہیز کیا جائے اور لائیرز پروٹیکشن ایکٹ کو فوری منظورکیا جائے۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے آج بدھ کو دوبارہ ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
ہڑتال

ای پیپر-دی نیشن