جنرل با جوہ سے یو این انڈرسیکرٹری کی ملا قات ، انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی کامیا بیوں کا اعتراف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جین پیئر وکس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو این امن مشن کے انڈر سیکرٹری جین پیئر لیکروکس نے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ردعمل میں انڈر سیکرٹری کے دفتر کے کردار کو سراہا۔ اقوام متحدہ کے معززین نے یو این امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔