• news

پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے:چوہدری عظیم 


ھکھی(نامہ نگار)ریگل سٹی و گریٹ سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری عظیم سراء نے کہا ہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی خواتین کی ہے جن کو تعلیم کی فراہمی ضروری ہے، تعلیم یافتہ مائیں ہی بہتر مستقبل کی نسل کی تربیت کرسکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کیا، چوہدری عظیم احمد سراء نے کہا کہ خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں میں شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے، خواتین کو کاروبار کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، خواتین ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، خواتین کی معاشرے میں شمولیت بڑھانے کیلئے اْنہیں سہولت دینے اور حوصلے افزائی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن