فیول ایڈجسٹمنٹ بھتہ، زبردستی عوام کی جیبوں سے نکلوایا جا رہا ہے: جاوید قصوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ درحقیقت بھتہ ہے جو زبردستی عوام کی جیبوں سے نکلوایا جاتا ہے جب تک پاکستان کے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ایک طرف پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور تباہ کاریاں جاری ہیں، عوام بد حال اور انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں، لوگوں کے جان و مال سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے مگر دوسری جانب حکمران صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔