• news

عمران خان کیخلاف کی جانے والی سازشیں ڈھکی چھپی نہیں :پیر سکندر شاہ 

جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما پیر سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ملک میںمعاشی حالات ابتر ہیں پی ڈی ایم عوام کو ریلیف اور ملکی نظام موثر خطوط پر استوار نہیں کرسکی اسے برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں، عمران خان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ڈھکی چھپی نہیں تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، وفاقی حکومت کو مزید برداشت کرنے کا کوئی جواز نہیں ، پی ٹی آئی قوم کو جلد کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی، اپنے ایک بیان میں پیر سکندر شاہ نے کہا کہ غریب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن