• news

مسلم لیگ ن ایماندار ‘ جمہوریت پسند جماعت ہے:رائو شہاب الدین 


کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بریت کے بعد منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو اعلیٰ عدالت نے بری کر دیا عمران خان نے اپنے دورہ اقتدار میں ن لیگی درجنوں سے زائد رہنمائوں پر مقدمات درج کرائے یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے دورہ اقتدار مین ن لیگی رہنما با عزت بری ہوئے عمران نیازی نے مخالفت برائے مخالفت کی انتہا کر دی صرف مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالنے پر چار سالہ اقتدار میں گزار دیا لیکن عوام کے بارے میں ایک دن بھی نہ سوچا ن لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرانے والے کہیں بھی منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے ن لیگ ایماندار اور جمہوریت پسند جماعت ہے جو ایک روپے کی کرپشن میں بھی ملوث نہیں ہے عمران نیازی سمیت اسکے حواریوں نے ن لیگی قائدین سمیت رہنمائوں اور ورکروں پر جسمانی اور ذہنی ٹارچر کی انتہا کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن