آپ ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے: منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ کی قیادت میں گذشتہ رات انکی رہائشگاہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوںنے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کے بلند وبانگ ددعوے تو کئے مگر عملی طور پر ساڑھے تین سالوں کے دوران کوئی قابل ذکر اقدامات نہیںاٹھائے سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا نعرہ کسی بھی طور پر مناسب نہ ہے انہوںنے کہاکہ نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر پورا عالم اسلام خوشی اور مسرت کا اظہار بہت بڑی سعادت ہے آپ ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے آپ ؐ کی تعلیمات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔