• news

پی ڈی ایم کی حکومت این آر او کے ذریعے قائم ہوئی :راناوحید احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی راناوحید احمد خاں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت این آر او کے ذریعے قائم ہوئی جس نے عالمی ایجنڈا کو پروان چڑھایا، معیشت کی تباہی کے بعد حکمران معاشرے کو مغرب زدہ بنانے کی سازشوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں دونوں روائتی جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی نسلیں غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنس چکی ہیں، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بے روزگاری سے لاکھوں نوجوان حالات سے تنگ مایوس اور ڈپریشن کا شکارہیں خود کشیوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں پاکستانی نوجوان ملک میں رہ کر کام کرنے کی بجائے بیرون ممالک کا رخ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، حکمرانوں پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن