کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خدیجۃ الکبریٰ بزنس انکیوبیشن سینٹرقائم
لاہور(لیڈی رپورٹر) کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خدیجۃ الکبریٰ بزنس انکیوبیشن سینٹرقائم ہوگیا۔ یہ سنٹر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر مشتمل انٹرپرینیورئل کنسورشیم کے تحت قائم کیاگیاہے ۔کنسورشیم تربیتی پروگرام اور رہنمائی فراہم کرے گا تین رکن یونیورسٹیوں کے ذریعے منتخب کردہ سٹارٹ اپس کے لیے صنعتی روابط قائم کرے گا۔ انکیوبیشن سینٹر 40 ملین روپے کی مالی اعانت سے ایچ ای سی پروجیکٹ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا،،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم نے شرکت کی۔