• news

شیخ زاید ہسپتال میں سیمینار، آگاہی واک 

لاہور(نیوزرپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میںآرتھرائٹس یعنی جوڑ درد کے امراض کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ آرتھوپیڈکس اور شعبہ روماٹالوجی اینڈ ایمیونولوجی کی جانب سے ایک سیمینار اور آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذلفقار چئیر پرسن اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر اور پروفیسر تفضل حق محمود سربراہ شعبہ روماٹالوجی نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر سید واصف علی شاہ سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری، ڈاکٹر افلاک رشید اسوسی ایٹ پروفیسر روماٹولوجی نے خطاب کیا اور آرتھرائٹس کے بارے میں اہم معلومات شئیر کیں۔

ای پیپر-دی نیشن