بدھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد باقیات کوآگ نہ لگائیں: محکمہ زراعت
لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو ہدایت دی گئی کہ دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد باقیات(مڈھوں،پرالی وغیرہ) کو آ گ لگانے سے گریز کریںدھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہے سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں دھان کے کاشتکار ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے روٹاویٹر مشین استعمال کریںکاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں دھان کی باقیات کی آگ لگانا ایک غیرقانونی عمل ہے دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔