• news

اسلام نفرت،تعصب،دہشتگردی سے روکنے والا دین ہے: عبدالکریم العیسیٰ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امام و خطیب حج سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر راوی روڈ کا دورہ کیا جہاںسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی ہمراہ تھے،سینیٹر حافظ عبدالکریم،مولانا ابوتراب ،حافظ ابتسام الہی ظہیرشاہ اویس نورانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے میر ابراہیم ہال میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پ±رامن بقائے باہمی، محبت، امن اور بھائی چارہ اسلام کا پیغام ہے اور اسی پیغام کو ہم نے عام کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ا±مت مسلمہ کے صحیح تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نفرت،تعصب،دہشتگردی، شدت پسندی اور غلوسے روکنے والا دین ہے۔ اس گلوبل ویلج کے دور میں اسلام کا اصل چہرہ پیش کرنے والے مسلم ورلڈ لیگ جیسے ادارے انتہائی اہم ہیں۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مدبرانہ قیادت میں مملکت سعودی عرب کی ترقی انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین اور سعودی عرب کی قیادت کی خطے میں امن اور ترقی کے لیے کوششوں کے معترف ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو ہمارے مشترکہ مذہب، مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے کہا کہ پاکستان انتہائی اہم اسلامی ملک جس کے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن