• news

روڈا عدالتی احکامات کے مطابق  کام جاری رکھے گا: ترجمان 


لاہور ( نیوز رپورٹر) روڈا کے ترجمان نے کہا کہ عدالت عظمی فیصلہ کے مطابق روڈا ایکوائر شدہ زمین پر منصوبے جاری رکھے گا، چہار باغ رہائشی منصوبہ سرکاری زمین پر بن رہا ، ادارہ نے کوئی جگہ ایکوائر نہیں کی ،ترجمان کا مزید کہاعدالت عالیہ کی طرف سے منصوبوں میں رکاوٹ بارے خبریں بے بنیاد ہیں 
پیٹا نے مرکزی عہدیداروں
 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن PETA پنجاب سال 2022 کے مرکزی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔مرکزی الیکشن کا اجلاس گورنمنٹ اے پی ایس شہداءماڈل ہائی سکول میں منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر سے پیٹا کے عہدیداران نے شرکت کی۔ چیئرمین انتخابی بورڈ کے فرائض بانی پیٹا محمد مظہر اقبال چٹھہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹریٹ نے سرانجام دئیے۔ چیئرمین انتخابی بورڈ مظہر اقبال چٹھہ نے مرکزی باڈی ، ڈویژنل نائب صدور ،عہدیداران بالاپنجاب،سپریم کونسل پیٹاپنجاب سمیت اکسٹھ مرکزی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن