مسجدِ زہرا رنگیل پور شریف میں عظیم الشان محفل میلاد سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن نے صدارت کی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاو¿ں رنگیل پور شریف لاہور میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدتمندوں کے علاوہ نامور سماجی، علمی، ادبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ خواتین کے لئے خصوصی پردہ کا اہتمام تھا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد نامور ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس اور "ورفعنا لک ذکرک" کی شرح میں خوبصورت بیان ہوا۔ اس موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 50 فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔
محفل کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ شرکاءمحفل کے لئے وسیع اور شاندار لنگر کا بھی اہتمام تھا۔