پٹواریوں کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سے تحریری جواب طلب
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹواریوں کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار لقمان رمضان کے وکیل جنید جبار نے دلائل دیتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود درخواست گزاران کو تقرر نامے جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ میرٹ نظرانداز ہونے سے شہریوں کے روزگار سے متعلق بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ استدعا ہے عدالت میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کو کالعدم قرار دے۔
جواب طلب