• news

اسلام آباد‘ مظفر آباد سمیت کئی شہروں میں حریت رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ‘ شرکاءنے خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد +سری نگر (خبر نگار +کے پی آئی) قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی مرحوم کے داماد اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کو سری نگر میں بھارتی فورسز کے سخت پہرے میں سپردخاک کر دیا گےا۔ قابض انتظامیہ نے سری نگر میں سخت پابندیاں عائد کر کے الطاف شاہ کی نماز جنازہ میں عوام کو شرکت سے روک دیا۔ صرف قریبی رشتہ داروں کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ سرینگر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ دوسری جانب بھارتی انتظامیہ نے شراب کی خرید وفروخت اور استعمال پر پابندی ختم کر دی ہے اور سٹوروں پر شراب رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جموں میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ جبکہ بھارتی تحقےقاتی ایجنسی این آئی اے نے جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاﺅن تےز کر دیا ہے۔ این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے 18 مقامات پر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ 18 مقامات پر چھا پے مارے گئے۔ راجوری کے ایک شخص محمد امیر شمشی کو مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد‘ مظفر آباد سمیت کئی شہروں میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مقررین نے ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک آزادی کشمیر میں شہید رہنما کی خدمات اور قربانیوں پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن