سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا بابوصابو چوک میں ٹریفک آگاہی سیمینار‘ واک
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بابوصابو چوک میں ٹریفک آگاہی سیمیناراور واک کا انعقاد کےا۔ ذمہ داری نبھائیں، سموگ بھگائیں آگاہی سمینار مےں سی ٹی او لاہور منتظر مہدی ایس پی آصف صدیق، ڈی ایس پی اکرام اللہ ،صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی، تنویر جٹ ، ڈرائیورزاور ٹرانسپوٹرز نے شرکت کی ۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے سموگ کے خاتمے کےلئے ایک بار پھر عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے ۔سموگ کے نقصانات،تدارک کےلئے ہر فورم پر آگاہی دی جارہی ہے۔سموگ ہمارے لئے میٹھے زہر سے کم نہیں۔آگاہی اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار روپے جرمانوں کا حکم ہے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ اکریں۔ٹریفک پولیس نے آفیشل واٹس ایپ نمبر 03268888088 متعارف کروایا ہے۔ویڈیوز، تصاویر اورواٹس ایپ کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد جاری کیں جائیں گی ۔سٹی ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کرےگی۔شہر لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔سموگ پر قابو نہ پایا گیا تو خطرناک بیماریوں کا باعث بنے گا۔تمام شہریوں کو سموگ کے خاتمے کےلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔