• news

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ ‘ناردرن نے بلوچستان ‘سندھ نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کا کھیل مکمل ہو گیا۔ ناردرن کیخلاف بلوچستان کی ٹیم 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تیمور علی 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ناردرن کے لیگ سپنر سعد نسیم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جیت کے لیے 28 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ناردرن نے ہدف چوتھے اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔سندھ نے سدرن پنجاب کو 137 رنز سے شکست دی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمیر نے106 رنز بنائے۔ آرش علی خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو اننگز اور 79 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن