• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے  انتخابات پہلی ترجیح : ہارون ملک 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق پی ایف ایف کے شفاف انتخابات کا انعقاد پہلی ترجیح ہے،اسلام آباد میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور اور پاکستان سپورٹس بورڈ حکام سے ان کی الگ الگ ملاقاتوں میں فٹبال کے معاملات زیر غور آئے۔ پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جارہا ہے،اس سے ایک تو کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر ایک شناخت حاصل ہوگی۔

،دوسرے شفاف الیکشن کیلئے بنیاد میسر آئیگی،کلبز کی رجسٹریشن کے بعد ڈسٹرکٹ اور پھر صوبائی سطح کے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ہارون ملک نے آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کیساتھ اکیڈمیز چیمپئن شپ سمیت گراس روٹ سطح پر فٹبال کے فروغ کیلئے بھی بات کی،انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر انٹرنیشنل ایونٹس کا سلسلہ بھی جلد بحال کیا جائیگا تاکہ نوجوان فٹبالرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے مواقع میسر آسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن