برطانوی مصور نے 1000 پینٹنگز جلا دیں‘ مزید تین ہزار نذر آتش کریں گے
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی مصور نے اپنی ایک ہزار سے زائد پینٹنگ جلا دی ہیں اور اب مہینے کے آخر تک مزید تین ہزار تصاویر نذرِآتش کریں گے۔ گزشتہ ہفتے 57 سالہ ڈیمین ہرسٹ کی آرٹ گیلری سے دھواں خارج ہو رہا تھا کیونکہ انہوں نے بہت تیزی سے رنگین دائروں والی اپنی پینٹنگ نذر آتش کیں اور جب تک 1000 تصاویر راکھ نہیں ہوئیں انہوں نے ہاتھ نہیں روکا۔ اب وہ مزید تصاویر جلائیں گے جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔