• news

رجسٹرار آفس میں جمع شدہ رقم میں خوردبرد کے مجرم کی طبی بنیادوں پر سزا معطل


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے عدالتی حکم پر رجسٹرار آفس میں جمع شدہ رقم میں خوردبرد کے مجرم جاوید اقبال کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کو دو ماہ کیلئے علاج کیلئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سزا معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ عدالت میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر اسکی رپورٹ پر فیصلہ کرے تاہم عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔  جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال کی رپورٹ ہے کیسے مسترد کر دیں۔ مجرم جاوید اقبال کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور دس کروڑ جرمانہ کیا تھا، جاوید اقبال پر سابق رجسٹرار سپریم کورٹ امین فاروقی سے مل کر 63 کروڑ کے غبن کا الزام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن