سیکرٹری خوراک، بلدیات جنوبی پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ہٹا دیا گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چٹھہ سے عہدے کا چارج واپس لے کر اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ سیکرٹری لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب وجیح اللہ کندی کو سیکرٹری خوراک پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب الطاف بلوچ سے عہدے کا چارج واپس لیکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری پولیس ونگ محکمہ داخلہ پنجاب عامر کریم خان سے بھی عہدے کا چارج واپس لیکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔