• news

روٹی کی سرکاری قیمت 13‘ نان 20 روپے مقرر‘ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 کا ہو گا


لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 20 کلو آٹا کا تھیلا 1295، 10 کلو آٹا کا تھیلا 648 روپے کا  مقرر کیا ہے۔ چاول باسمتی سپر نیا 230، دال چنا باریک 215، دال چنا سپیشل کی قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے اور دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت 235، دال ماش دھلی امپورٹڈ 355، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مونگ دال چھلکے والی کی قیمت 225، کالا چنا موٹا لوکل 210، کالا چنا باریک لوکل کی قیمت 210 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سفید چنا امپورٹڈ کی قیمت 280، بیسن 225، دودھ 135، دہی کی قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے اور مٹن کی قیمت 1500، بیف کی قیمت 700 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور روٹی کی قیمت 13 جبکہ سادہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن